امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے پولیو اور دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لیے عالمی ادارے کی کوششوں میں تعاون کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مائیک پومپیو نے جمعرات کو دو انٹرویوز میں کہا کہ 'صدر ٹرمپ نے مخلتف امور پر عالمی ادارہ صحت کے کام کو سراہا ہے۔'
ریڈیو میزبان کرس سٹگال سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ' ہم یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا اب بھی کچھ ایسا باقی ہے جس کا جواز بنتا ہو۔'
مزید پڑھیں
-
’ہمارا پیغام ٹیسٹ، ٹیسٹ، ٹیسٹ، ہر مشتبہ شخص کا ٹیسٹ‘Node ID: 465241
-
’یہ وقت عالمی ادارہ صحت کے وسائل کم کرنے کا نہیں‘Node ID: 471941
-
عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے پر صدر ٹرمپ کو تنقید کا سامناNode ID: 472066