امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے لیے امریکی مالی معاونت میں کمی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم عالمی ادارہ صحت کو دیے جانے والے فنڈز روک رہے ہیں۔
دنیا بھر کے ممالک میں عالمی ادارہ صحت کی سب سے زیادہ مالی امداد امریکہ کرتا ہے تاہم 'سب سے پہلے امریکہ' کا نعرہ لگانے والے ٹرمپ ڈبلیو ایچ او سے قبل کئی دیگر عالمی تنظیموں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
داڑھی والے افراد کے لیے خصوصی ماسکNode ID: 469891
-
چین میں کورونا سے کوئی نئی ہلاکت نہیںNode ID: 470011
-
انڈیا نے کلوروکوین کی برآمد پر پابندی ہٹا دیNode ID: 470106
ٹرمپ نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں کہ ڈبلیو ایچ او کی کتنی فنڈنگ روکی جائے گی تاہم اس بیان کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک اور پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ 'میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں ایسا کرنے جا رہا ہوں۔ ہم فنڈگ کے خاتمے پر غور کریں گے۔'
ٹرمپ کے بقول 'یوں لگتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کا چین کی طرف بہت جھکاؤ ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔'
قبل ازیں منگل کو انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی توجہ 'بہت زیادہ چین پر مرکوز' ہے۔
The W.H.O. really blew it. For some reason, funded largely by the United States, yet very China centric. We will be giving that a good look. Fortunately I rejected their advice on keeping our borders open to China early on. Why did they give us such a faulty recommendation?
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 7, 2020