Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے دل اور ذیابیطس کے مریضوں کو زیادہ خطرہ

ایسے مریض جن کا مزاحمتی نظام کمزور ہے کورونا کی زد میں زیادہ ہیں۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت  نے کہا ہے کہ مہلک وائرس کورونا  سے سب سے زیادہ خطرہ ذیابیطس اور دل کے مریضوں کو ہے.
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ایسے تمام مریض جن کا مزاحمتی نظام کمزور ہوتا ہے وہ سب کورونا وائرس کی زد میں زیادہ ہیں۔ ان میں دل کے مریض، بلڈ پریشر، پھیپھڑے، ذیابیطس، کینسر اور سگریٹ نوشی کے عادی سرفہرست ہیں۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ اب تک مہلک وائرس کورونا سے جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ان میں سب سے زیادہ اموات  ان بیماریوں میں مبتلا افراد کی ہوئی ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی خصوصا دل، پھیپھڑے، کینسر، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد گھروں میں رہیں۔ انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔
وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ ایسے افراد سے ملنے سے مکمل پرہیز کریں جن پر مہلک وائرس کی علامتیں نمودار ہوگئی ہوں۔ دونوں ہاتھ پابندی سے صابن سے دھوتے رہیں اور زیر استعمال اشیا کو حد درجہ صاف رکھیں۔

گھر سے نکلتے وقت سماجی فاصلہ قائم رکھیں، مصافحہ نہ کریں (فوٹو عاجل)

وزارت صحت نے نے یہ بھی ہدایت کی کہ گھر سے نکلتے وقت سماجی فاصلہ قائم رکھیں، مصافحہ نہ کریں۔
اجتماعات سے دور رہیں، سامان نہ چھوئیں، ماسک کا استعمال کریں، دستانے پہنیں اور ہاتھوں کو اچھی طرح سے سینیٹائز کرتے رہیں۔

شیئر: