24 گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد ہلاک ہوئے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں اتوار کو ایک دن میں ریکارڈ 1912 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے.متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 39 ہزار48 ہوگئی ہے.
مملکت میں اگرچہ متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن اموات کی شرح کم اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے.
ترجمان کے مطابق ایکٹیو کیسز27 ہزار345 ہیں. ان میں 143انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں. نئے کیسز میں 35 فیصد سعودی شہری اور 65 فیصد غیر ملکی ہیں.
سبق اورسعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے. مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 246 تک پہنچ گئی ہے.
ترجمان صحت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1313 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہزار457 تک پہنچ چکی ہے.
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق اتوارکوسب سے زیادہ مریضوں کی مکہ مکرمہ میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد 438 تھی.
ریاض میں 363، جدہ 374، الجیبل 30، مدینہ منورہ 248، دمام 104،الخبر6، طائف 28،الدرعیہ7،الھفوف 72،.ینبع،14،ظہران 8، تبوک 8، قطیف 16، القنفدہ52 اور بیش20 میں نئےمریض سامنےآئےہیں.
محایلعسیر اور الدرعیہ میں سات سات، الفجر میں6،القریات میں5،ابہا،بریدہ اور حائل میں چار چار نئے کیس سامنے آنے ہیں.
خمیس مشیط، باحہ،حفرالباطن میں دو دو جبکہ لیلی، بلجرشی ،نجران اورخلیص میں ایک ایک شخص کا ٹیسٹٓ پازیٹیو آیا ہے.