Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی ہسپتالوں میں مریضوں سے ملنے پر پابندی

مشرقی ریجن میں آٹھ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کےکئی  ہسپتالوں میں مریضوں سے ملنے پر پابندیی لگائی گئی ہے،
الشرقیہ کے آٹھ ہسپتالوں، قطیف سینٹرل ہسپتال اور کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس کے زیر علاج مریضوں سے ملنے کی ممانعت ہے،
کورونا وائرس سے بچاﺅ او راس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے سعودی عرب کے تمام سرکاری ادارے متحرک  ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں آٹھ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مریضوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر مریضوں سے ملاقات پر پابندی عائد کردیں۔

کورونا وائرس سے بچاﺅ  کے لیے تمام سرکاری ادارے متحرک  ہیں۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

 یہ پابندی دمام کے کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال، دمام کے میڈیکل کمپلیکس، دمام کے زچہ بچہ ہسپتال، دمام میں ذہنی صحت کے ہسپتال، قطیف سینٹرل ہسپتال، جبیل جنرل ہسپتال ، ظہران میں اسپیشلسٹ آئی ہسپتال اور راس تنورہ ہسپتال پر نافذ ہوگی۔
 مریضوں کے رشتے دار ٹیلیفون پر رابطے کرکے اپنے عزیزوں کی بابت اطمینان حاصل کرسکتے ہیں۔
پابندی مریضوں کو متعدی امراض سے بچانے کی خاطر لگائی گئی ہے۔ یہ عارضی ہے۔ مریضوں کے رشتے داروں کے احساسات کو سمجھا جاسکتا ہے۔
جدہ محکمہ صحت نے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں بھی مریضوں سے ملنے پر پابندی  ہے۔
دیگر ہسپتالوں میں مریضوں سے ملاقات کے اوقات محدود کردیےگئے۔ اب دن میں صرف ایک گھنٹے کا موقع ملاقات کے لیے دیا جائے گا۔
 شام کو پانچ سے چھ کے درمیان ہوگا۔ ملاقات کے لیے صرف نہایت قریبی رشتہ دار ہی جاسکیں گے۔
 

شیئر: