Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووہان: تمام شہریوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا

ووہان ایک کروڑ دس لاکھ آبادی کا شہر ہے جہاں حال ہی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا کلسٹر سامنے آیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
چین کے شہر ووہان میں، جہاں سے کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا، حکام نے 10 دن تمام شہریوں کے  وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں سرکاری مسودے کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ ہر شہر کو اپنے علاقے کا ٹیسٹنگ سے متعلق تفصیلی منصوبہ منگل تک جمع کروانا ہے۔
روئٹرز کے مطابق اس بارے میں ووہان کے محکمہ صحت سے موقف لینے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔
ووہان ایک کروڑ  دس لاکھ آبادی کا شہر ہے جہاں حال ہی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا کلسٹر سامنے آیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق یہ آٹھ اپریل کو ختم کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے بعد سامنے آنے والا پہلا کلسٹر ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا خاتمہ آہستہ آہستہ اور متوازن طریقے سے کرنا انتہائی اہم ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جنوبی کوریا اور جرمنی میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز نے عالمی سطح پر اس وبا کی ایک دوسری لہر سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے پیر کو ایک آن لائن نیوز بریفنگ میں کہا تھا کہ مختلف ممالک میں نافذ 'لاک ڈاؤن کو ختم کرنا مشکل بھی ہے اور پیچیدہ بھی۔'
انہوں نے کہا کہ جرمنی، جنوبی کوریا اور چین کے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک نظام موجود ہے۔

شیئر: