Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں جسم کو کتنے پانی کی ضرورت؟

انسان کی زندگی کے لیے ہوا کے بعد سب سے زیادہ ضروری چیز پانی ہے۔ ماہرین کے مطابق مرد کو روزانہ 3.7 لیٹر پانی کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ خاتون کو یومیہ 2.7 لیٹر پانی لینا لازمی ہے.۔عام طور پر پانی کی آٹھ فیصد ضروریات سیال اشیا اور محتلف کھانوں سے پوری ہوجاتی ہیں۔
سعودی عرب کے الرجل میگزین نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ رمضان میں طویل روزے کے دوران انسان پانی کی بڑی مقدار گنوا بیٹھتا ہے۔ خاص طور پر گرم علاقوں میں پانی کی زیادہ مقدار انسانی جسم سے نکل جاتی ہے۔ اسی لیے افطار کے بعد پانی کی گنوائی جانے والی مقدار کی تلافی کرنا پڑتی ہے تاکہ انسانی جسم کو سیال مادے کی جتنی ضرورت ہوتی ہے وہ پوری ہوسکے اور انسانی اعضا متوازن طریقے سے اپنا کام انجام دے سکیں۔

سوال یہ ہے کہ پانی کے ایک گلاس میں کتنی مقدار ضروری ہے اور اس کی کیا شرائط ہیں۔
انسان کی عمر، اس کا وزن اور اس کی تگ ودو کی روشنی میں ہی یہ بتایا جاسکتا ہے کہ کس کو کتنا پانی لینا ضروری ہے۔ وجہ یہ ہے کہ انسان جتنی بھاگ دوڑ کرتا ہے اس سے اس کے جسم کا سیال مادہ خرچ ہوجاتا ہے ایسے انسان کو پانی  کی زیادہ مقدار لینا ہوتی ہے۔
بچے کو ایک بالغ شخص کے  مقابلے میں کم پانی درکار ہوتاہے۔ بہرحال کسی بھی شخص کو ہر روز آٹھ گلاس پانی ضرور لینا چاہیے۔ تین لٹر کے لگ بھگ پانی انسانی جسم کے لے ضروری ہے۔

ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ پانی رفتہ رفتہ پیا جائے تاکہ جسم اس سے فائدہ اٹھا سکے۔
ماہرین خوراک بتاتے ہیں کہ پانی کا درجہ حرارت نظام ہضم پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ اہم یہ نہیں کہ آپ گرم پانی پئیں ضروری یہ ہے کہ آپ پانی پئیں۔
کم وقت میں زیادہ مقدار میں پانی نہ پیا جائے۔ ایسا کرنے سے جسم میں پانی سے زہر خورانی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
میراتھن کے دوران یہ بات خاص طور پراس وقت ریکارڈ پر آتی ہے جب دوڑنے والے زیادہ مقدار میں پانی پی لیتے ہیں اور اسی طرح جب پانی پینے کا مقابلہ ہوتا ہے تب بھی یہ خطرہ ابھر کر سامنے آجاتا ہے۔

شیئر: