Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افطار میں چھ منفرد ذائقے کی کھجوریں

کھجور افطاری کے دسترخوان کا لازمی جزو ہے۔ روایتی طور پر زیادہ تر مسلمان اسی سے روزہ کھولتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں کھجوروں کی بڑے پیمانے پر کاشت ہوتی ہے۔
کھجوروں کی کافی اقسام ہیں جن میں سے ہر ایک کے اندر کچھ مختلف خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ڈگلیٹ نور

کھجور کی اس قسم کو عربی میں دقلۃ النور لکھا اور کہا جاتا ہے۔ یہ اپنے ذائقے کی وجہ سے خصوصی طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ ایک نیم خشک کھجور ہوتی ہے جو عام طور پر کھانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کے نام کا مطلب ہے ’روشنی والی کھجور‘۔ یہ الجیریا، لیبیا اور تیونس میں بہت مشہور ہے۔
حلوائی

یہ شہد جیسا ذائقہ رکھنے والی ایک میٹھی کھجور ہے اور اس کے نام کا مطلب بھی ’میٹھا‘ ہے۔ عراق کے باغات کی یہ کھجور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اقسام میں سے ہے۔ یہ گاڑھے، نرم اور سنہرے مواد پر مشتمل ہوتی ہے۔
میدجول
یہ کھجوریں بڑی، میٹھی اور رس بھری ہوتی ہیں۔ یہ عام طور پر شمالی افریقی ممالک میں اگائی جاتی ہیں۔ مراکش کے مزیدار کھانوں میں اس کا اہم کردار ہے۔ اس کی اوپری سطح مخملی اور ذائقہ گچک (سوختہ شکر) جیسا ہوتا ہے۔
زاہدی

سنہرا رنگ رکھنے والی کھجور کی اس کمیاب قسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بنیادی طور پر اس کا تعلق جنوبی عراق سے ہے۔ اسی کی ایک شکل نیم خشک بھی ہوتی ہے جو کھانے بنانے میں استعمال ہوتی ہے اس کے نام کا مطلب ہے ’تھوڑی مقدار میں‘
عجوہ

سیاہ رنگت والی یہ کھجور مدینہ میں کاشت ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ کھجور اپنے اندر بیماریوں سے شفا کی خصوصیات بھی رکھتی ہے۔
عنبرہ

یہ قسم بھوری، میٹھی اور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے۔ مدینے میں پائی جانے والی کھجوروں میں سب سے بڑی مقدار عنبرہ کھجور کی ہے۔

شیئر: