Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت یاب افراد کی تعداد کورونا کے نئے متاثرین سے زیادہ

 1911 نئے کیس رپورٹ ہوئے 2520 افراد صحت یاب ہوگئے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے امید افزا نتائج سامنے آنے لگے ہیں.
وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کے مقابلے میں مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1911 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے 2520 افراد صحت یاب ہوئے ہیں.
وبا کے آغاز سے لے کر اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار 257 تک پہنچ گئی ہے.
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دن رات کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
سعودی میڈیکل ٹیمیں کورونا ٹیسٹ  کا دائرہ مزید پھیلا رہی ہیں. وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایسے مقامات کو مکمل طور پر الگ تھلگ کردیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس  کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے.

اس وقت ایکٹیو کیسز27 ہزار404 ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت صحت نے منگل کو 1966 نئے کیسز اور 1280 مریضوں کے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے ایک دن قبل بتایا تھا کہ 1313 صحت یاب ہوئے اور 1912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.
اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ اب ہر روز شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے.
 دریں اثنا وزارت صحت کے ترجمان کےمطابق منگل کو ریاض میں سب سے زیادہ 443 نئے کیس سامنےآئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 42 ہزار925ہوگئی ہے.

نئے کیسز میں 31 فیصد سعودی شہری اور 69 فیصد غیر ملکی ہیں.(فوٹو اے ایف پی)

سبق اورسعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 264 تک پہنچ گئی ہے.
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق پیرکومکہ مکرمہ میں407، جدہ 306، الجیبل 33، مدینہ منورہ 176، دمام 78،الخبر74، طائف 16 اورالھفوف میں91 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں.

شیئر: