Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 150کلو گرام پان اور تمباکو پکڑا گیا

تفتیشی کارروائی کے دوران گاڑی سے پان برآمد ہوئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے شہر کے معروف محلے اجیاد میں  150 کلو گرام پان اور تمباکو کے کارٹن ضبط کرلیے-
مقدس شہر میں مقیم برصغیر کے بہت سے باشندے پان کا شوق کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے مختلف ذرائع سے پان، تمباکو، چھالیہ، چونا، کتھا اور کئی طرح کی خوشبویات حاصل کرنے کے  جتن کرتے رہتے ہیں-

برصغیر سے تعلق رکھنے والے اکثر پان کا شوق رکھتے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق ان دنوں مقدس شہر میں چوبیس گھنٹے  کا کرفیو لگا ہوا ہے- نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور وائرس سے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں کو بچانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں- سیکیورٹی فورس کے اہلکار، نیشنل گارڈز کے جوان اور فوجی دستے مختلف محلوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں-
تفصیلات کے مطابق میونسپلٹی کے  ماتحت اجیاد بلدیہ کے اہلکاروں نے سیکیورٹی فورس کے دستوں کے تعاون سے سامان بردار ایک گاڑی روکی جس پر پان اور تمباکو کے علاوہ خشک مچھلی بھاری مقدار میں لدی ہوئی تھی-
اجیاد بلدیہ کے چیئرمین مصطفی عید نے بتایا کہ وزارت بلدیات و دیہی امور کی ہدایت پر شہر کے تمام علاقوں میں تجارتی مراکز اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے اداروں، گوداموں اور دکانوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کھانے پینے کی ایسی اشیا سے بچایا جائے جو انسانی استعمال کے قابل نہ ہوں-
مصطفی عید نے بتایا کہ پرانے طرز کے بازارمیں سامان بردار گاڑی پر چھاپہ مارا گیا-  تلاشی لینے پر 150 کلو گرام پان، تمباکو اور 80 کلو گرام خشک مچھلی برآمد ہوئی- ضبط کرکے تلف کرادی گئی-
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: