Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں 24 ٹن غیر معیاری غذائی اشیا ضبط

مارکیٹس میں تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں.(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے الاحسا ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے کمرشل پلازہ سے 24 ٹن غیر معیاری اشیا ئے خورونوش ضبط کر کے پلازہ کو سیل کر دیا.
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کے مختلف شہروں میں بلدیہ کی جانب سے اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی مارکیٹس اور کمرشل کمپلیکس میں تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں.
تفتیشی کارروائیوں کا مقصد اس امر کی یقین دہانی کرنا ہے کہ صارفین کو غیر معیاری اشیا فروخت نہ کی جاسکیں.

کمرشل کمپلیکس میں غیر معیاری اشیائے خورونوش ضبط کی گئیں(فوٹو ایس پی اے)

الاحسا ریجن میں بلدیہ کی جانب سے تفتیشی کارروائی کے دوران ایک کمرشل کمپلیکس میں بڑی مقدار میں غیر معیاری اشیائے خورونوش ضبط کی گئیں جنہیں اس طرح اسٹور کیا گیا تھا کہ وہ خراب ہو چکی تھیں.
بلدیہ کی جانب سے کمرشل پلازہ میں سینیٹائزیشن بھی کی جارہی ہے تاکہ مارکیٹ میں آنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنایاجاسکے.
واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 144 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ’کووڈ19 ‘کے مرض میں مبتلا مجموعی مریضوں کی تعداد 18 ہزار 811 تک پہنچ چکی ہے.
وزارت صحت اور بلدیہ کے ادارہ امور صحت کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں ہنگامی بنیادوں پرصفائی اور جراثیم کش ادویات کا سپرے کیاجارہا ہے تاکہ کووڈ19 کے مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے.

شیئر: