Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالفطر محفوظ طریقے سے کیسے منائیں؟

وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے.(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے عید الفطر محفوظ طریقے سے منانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے.
  سبق ویب سائٹ کے مطابق  وزارت صحت کے ترجمان نے سعودی نیوز چینل الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی عید الفطر پر مقررہ حفاظتی اقدامات اور تدابیر کی بھرپور طریقے سے پابندی کریں‘.
عید الفطر کا تہوار روایتی انداز سے منانے کے بجائے صحت ضوابط کی پابندی کرکے منایا جائے. اپنے پیاروں کے لیے ہماری محبت یہی ہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے طور طریقوں کو پامال نہ کیا جائے. عید ملن سے گریز کیا جائے.
وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی معاشرے نے ریاست کے  ٹھوس اقدامات کو مثبت انداز میں لیا ہے. سماجی فاصلہ برقراررکھنے کی پابندی کا احترام کیاجارہا ہے جبکہ گھروں سے اشد ضرورت کے تحت نکلتے وقت صحت ضوابط کی پابندی کی جارہی ہے.
دریں اثنا وزارت داخلہ نے ایک بار پھر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عید الفطر سے قبل یاد دہانی کرائی ہے کہ گھروں یا گیسٹ ہاؤسز میں گھر والوں کے سوا خاندان کے افراد یا دوست احباب کا جمع ہونا منع ہے.

گھروں، گیسٹ ہاؤس میں ایک فیملی سے زیادہ کے جمع ہونے پر جرمانہ ہوگا. (فوٹو عرب نیوز)

کوئی بھی شہری یا مقیم غیرملکی نہ تو گھروں پر کوئی عید تقریب کرے نہ گیسٹ ہاؤسز میں اس کا اہتمام کیا جائے اور نہ کھلے مقامات پر تقریب منعقد کی جائے. فارم ہاؤس میں بھی ایک سے زیادہ خاندان جمع ہوں-
وزارت داخلہ نے تنبیہ کی ہے کہ گھروں، گیسٹ ہاؤس یا فارم ہاؤس پر ایک فیملی سے زیادہ کے جمع ہونے پر 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا. کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: