پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ہائی کورٹ نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بیچنے والے مجرم سعادت امین کی سزا کے خلاف نظر ثانی اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی سزا کو بحال رکھا ہے۔
اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ نے 14 جون کو مجرم کی درخواست پر سزا معطل کر کے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
آج 19 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے مجرم کی مرکزی اپیل کی سماعت کی۔ اس دوران سعادت امین کی طرف سے ان کے وکیل رانا ندیم احمد نے عدالت میں دلائل دیے کہ مقدمے میں بے انتہا نقائص ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بچوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارNode ID: 430716
-
’ملزم کا پانچویں بچے سے زیادتی کا اعتراف‘Node ID: 437696
-
بچوں سے زیادتی، پھانسی کی قرارداد منظورNode ID: 457621