Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس اور صدر ٹرمپ کے سائنسی نظریات

73 برس کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورزش نہیں کرتے اور ان کو فاسٹ فوڈز پسند ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
گوکہ امریکی صدر اعتراف کرتے ہیں کہ اصل میں وہ ڈاکٹر نہیں تاہم انہیں اپنے سائنسی ٹیلنٹ پر کافی عرصے سے بھروسہ ہیں اور کورونا کی وبا نے صدر ٹرمپ کو اپنی تھیوریز کو ٹیسٹ کرنے کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو یہ اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا وائرس کے خلاف احتیاط تدابیر کے طور پر ہائیڈروکسی کلوروکلین استعمال کر رہے ہیں۔
طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے لیے اس دوا سے متعلق خبردار کیا تھا۔
اے ایف ہی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں ہائیڈروکسی کلوروکلین استعمال کر رہا ہوں۔
امریکی صدر جو ہر روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرواتے ہیں، نے کہا ہیں کہ انہوں نے اپنے ڈاکٹر سے پوچھا کہ آیا یہ دوا لینا صحیح ہے کہ نہیں جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ ’ ٹھیک ہے اگر آپ لینا چاہیں۔‘
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اس دوا کے بارے میں اچھا سنا ہے‘

امریکی صدر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کلوروکلین روزانہ ایک گولی کا استعمال کرتے ہیں (فوٹو: اے پی)

اپریل میں امریکی صدر نے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں کہا تھا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ آیا جراثیم کش دواؤں کو کورونا وائرس کے مریضوں کی جسم میں داخل کیا جا سکتا ہے۔؟
اگلے دن ٹرمپ نے وضاحت کی کہ وہ طنزیہ گفتگو کر رہے تھے۔ تاہم ان کی آواز میں طنز کا شائبہ تک نہیں تھا۔
اسی طرح ڈاکٹروں کی ہدایت کے باوجود کہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ سکتی ہے، امریکی صدر ماسک نہیں پہن رہے ہیں۔
رواں مہینے وائٹ ہاؤس کے دو ملازمین کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد صدر ٹرمپ کے علاوہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین کو ماسک پہننے کی ہدایات دی گئیں۔
سائنسی معاملات پر امریکی صدر کے بہت سارے سخت نظریات پائے جاتے ہیں۔ امریکی صدر نے ایک دفعہ کہا تھا کہ ونڈ ٹربائن سے کینسر ہو سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ ماسک کا استعال کرتی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

2017 میں سورج گرہن کے دوران انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے سورج کی طرف چشمہ لگائے بغیر دیکھا تھا۔
امریکی صدر نے گلوبل وارمنگ سے متعلق امریکہ کو پیرس معاہدے سے بھی الگ کیا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورزش سے متعلق کہا تھا کہ ان کے وہ دوست جو ورزش کرتے ہیں، اب وہ اپنے گھٹنوں اور کولہوں کی سرجری کرا رہے ہیں۔
73 برس کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورزش نہیں کرتے اور ان کو فاسٹ فوڈز پسند ہیں، ان کو دل کی بیماری ہے اور طبی لحاظ سے ان کا وزن زیادہ ہے۔

شیئر: