ڈاکٹر سے متعلق فلم کی کہانی دل کو چھونے والی ہے-فوٹو سوشل میڈیا
بچوں اور نوجوانوں کے لیے شارجہ کا بین الاقوامی فلمی میلہ انٹرنیشنل ٹریک پر 2 سعودی فلمیں دکھا رہا ہے. کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ گھروں میں ہیں. شارجہ فلمی میلہ ’فی بیتنا سینما‘ (ہمارے گھر میں سینماہال) کے عنوان سے بچوں اور نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے دلچسپ فلمیں دکھا رہا ہے.
المدینہ اخبار کے مطابق میلے کی انتظامیہ کا کہناہےکہ ان دنوں معاشرہ، فلمی آرٹ اور ہم تم سب اہم ہیں. ضروری ہے کہ سب لوگ گھروں میں رہیں اور اہل خانہ کے ساتھ یاد گار لمحات گزاریں-
مئی میں 7 ممالک کی نو فلمیں نیٹ پر دکھائی جارہی ہیں ان میں دو سعودی فلمیں بھی ہیں. دونوں کا انگریزی میں ترجمہ بھی دیا جارہا ہے.
ایک سعودی فلم کا نام (سعدیۃ سابت سلطان) ’سعدیہ نے سلطان کو چھوڑ دیا‘ ہے. فلم کا کہانی یہ ہے کہ سلطان نامی ایک ڈاکٹر بے روزگاری کی زندگی گزار رہا ہے.
روزی روٹی کے لیے آئس کریم ٹرک کے ڈرائیور کے طور پر کام کرنے لگا- اسے اپنی بیٹی سعدیۃ بے حد عزیز ہے وہ اس سے کہیں دور سکونت پذیر ہے ڈاکٹر نے اپنی بیٹی سے خیالوں کی دنیا میں ملنے کے لیے کٹھ پتلی کو اپنی بیٹی سمجھ لیا ہے.- وہ تنہائی میں کٹھ پتلی کو اپنی بیٹی مان کر اس سے ملتا ہے- ایک دن کٹھ پتلی اس کی زندگی سے غائب ہوجاتی ہے-
فلم سعدیہ سابت سلطان کی ہدایتکار جواھر العامری ہیں. فلم کا دورانیہ 30 منٹ کا ہے. نایف الظفیری اور خالد یسلم نے اداکاری کی ہے.
دوسری فلم کا نام (تعایش) ’پرامن بقائے باہم‘ ہے. اس فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ دو مسلم طلبہ امریکہ میں ایک فلیٹ میں ساتھ رہ رہے ہیں. دونوں کو فٹبال سے جنون کی حد تک پیار ہے.
دونوں ایک دوسرے کو پیار کرتے ہیں مگر سیاست دونوں کو ایک دوسرے سے دور کردیتی ہے دوری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دونوں کو پتہ چلتا ہے کہ دونوں مختلف مسلم فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں. یہ معلوم ہوتے ہی دونوں کے درمیان ہنسی مذاق اور دل لگی کا رشتہ ختم ہوجاتا ہے دونوں کے درمیان اچانک فاصلہ بن جاتا ہے. اچانک دونوں کا ٹکرؤ محلے میں نسلی تفریق کے علمبردار غنڈے سے ہوجاتا ہے- اس موڑ پر دونوں ایک بار پھر قریب آتے ہیں-
فلم تعایش کے ہدایت کار مصعب العمری ہیں. فلم کا دورانیہ 14 منٹ کا ہے.