مسجد نبوی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور فرض نمازوں کے لیے مسجد نبوی عام نمازیوں پر پابندی تھی، ہے اورہنوز برقرار رہے گی- اگلی ہدایات تک عام نمازیوں پر پابندی جاری ہے-
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب: کرفیو میں نرمی اور مساجد کھولنے کا اعلانNode ID: 481181
-
مکہ میں بھی کرفیو میں نرمی، مساجد کھولنے کا اعلانNode ID: 481461
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتطامیہ نے یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی تردید میں جاری کی ہے جن میں دعوی کیا جارہا تھا کہ سعودی حکومت نے مسجد نبوی کے دروازے عام نمازیوں اور زائرین کے لیے کھول دیے ہیں-
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ مملکت کی تمام مساجد جمعہ اور فرض نمازوں کے لیے اتوار 31مئی سے کھول دی جائیں گی- البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں- یہاں عام نمازیوں کی آمد پر پابندی ہے اور دونوں مساجد کا عملہ اورسیکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کررہے ہیں- بعض لوگوں نے سعودی حکومت کی جانب سے مملکت کی تمام مساجد کے کھولنے جانے کے فیصلے مسجد الحرام اور مسجد نبوی پر بھی لاگو کردیا تھا جس کا کوئی جواز نہیں کیونکہ یہ دونوں مساجد عام نمازیوں کے داخلے پر پابندی کے ساتھ جمعہ اور فرض نمازوں کے لیے کبھی بند نہیں ہوئیں-