مئی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 62508 ریکارڈ کی گئی.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے نئے کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مئی میں مہلک وائرس سے اموات، شفایابی اور متاثرین کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں.
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد مئی میں 62508 ریکارڈ کی گئی.
دو مارچ 2020 کو نئے کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر مئی تک کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 85261 ریکارڈ کی گئی ہے . اس طرح مئی میں ریکارڈ پر آنے والے متاثرین کا تناسب 73.31 فیصد بنا.
مئی میں مہلک وائرس سے 59279 افراد صحت یاب ہوئے. یہ مملکت میں وائرس کی شروعات سے لے کر شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد (62442) کا 94.93 فیصد ہے.
مئی کے دوران ہیسعودی عرب میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 341 ریکارڈ کی گئی یہ کورونا کی وبا کی شروعات سے لے کرریکارڈ پر آنے والی کل اموات (503) کا 67.79 فیصد ہے.
یاد رہے کہ اتوار 31 مئی کو کورونا کے 1877 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ریکارڈ ساڑھے تین ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
مئی کے اختتام پر مملکت میں کورونا کے ’کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 85261 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3559 مریض شفایاب ہوئے ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی کی کل تعداد 62442 ہوگئی ہے۔