Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کے دوران اندرون مملکت سفر کے لیے اجازت نامہ لازمی

کرفیو پاس کے لیے کوئی بھی درخواست دے سکتا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر شامی الشویرخ نے کہا ہے کہ کرفیو اوقات کے دوران ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے کرفیو پاس کا حصول لازمی ہے۔
بریگیڈئیر الشویرخ نے نجی ٹی وی چینل ’الاخباریہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کرفیو کا مقصد لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانا اوروبائی مرض سے ان کی حفاظت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کرفیو میں عید الفطر کے بعد نرمی کی گئی ہے جس کا دورانیہ صبح 6 سے رات 8 تک ہے اس کے علاوہ کرفیو اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے کے لیے کرفیو پاس کا حصول لازمی ہے‘۔

کرفیو اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے کے لیےبھی پاس کا حصول لازمی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

کرفیو پاس کے حصول کے حوالے سے بریگیڈیئر الشویرخ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے کرفیو پاس کے حصول کے لیے ویب سائٹ مخصوص کی جاچکی ہے جس پر کوئی بھی جسے پاس حاصل کرنا ہو وہ درخواست دے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کےلیے کرفیو اوقات میں سفر کرنے کی صورت میں پاس کا حصول لازمی امر ہے۔ اس کےلیے ویب سائٹ پر سفر کے بارے میں وضاحت بھی ضروری ہوتی ہے جسے دیکھ کر اہلکار پاس جاری کرتے ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب میں عید الفطر کے پانچویں دن سے کرفیو اور لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے تاہم اس دوران مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہے جن کے تحت لوگوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے پر خاص کرجہاں مجمع ہو وہاں ماسک کا استعمال ضروری ہے۔
ماسک نہ لگانے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: