Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 1869 نئے مریض، 24 اموات

ریاض میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1869 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 89 ہزار 11 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا ہے کہ کورونا کے مرض میں مبتلا 24 افراد ہلاک ہو گئے جس کے ساتھ ہی کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 549 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا ضروری ہے(ایس پی اے )

مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق 2 مئی کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ کووڈ19 سے 1 ہزار 484 افراد شفایاب ہوئے۔ وبائی مرض سے اب تک 65 ہزار790 صحتیاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کیسز کی تصدیق ریاض میں ہوئی جہاں مریضوں کی تعداد 556 رہی جبکہ مکہ مکرمہ میں مریضوں کی تعداد میں یک دم اضافہ ہوگیا جہاں 300 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے ۔
جدہ میں مریضوں کی تعداد 279 رہی جبکہ دمام میں 123 ، الھفوف میں 119 ، قطیف 78، الدرعیہ 72 ، مدینہ منورہ 57 ،الخبر 36، طائف 27 ، حدہ 27 ، المبرز 17 ، ینبع ، بیش اور نجران میں مریضوں کی تعداد  16 ، سولہ رہی ، الجفر میں 13 ، محائل عسیر اور تبوک میں 9 ، الھدا میں 8 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
مملکت کے 26 دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک سے 6 تک رہی جن میں کووڈ 19 کے مرض کی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تصدیق ہوئی ۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں 22 ہزار سے زائد افراد میں کووڈ 19 وائرس ایکٹوہے جبکہ 12 سو 64 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے

کورونا سے گزشتے 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 484 افراد صحتیاب ہوئے (فوٹو، الریاض)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرفیو میں نرمی کے بعد لوگوں کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں جن میں سماجی فاصلے کا اصول سب سے اہم ہے۔ کورونا سے بچاو کےلیے ضروری ہے کہ ازدحام پیدا کرنے سے گریز کریں اور گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں، گھر آتے ہی سب سے پہلے ہاتھوں کو صابن سے کم از کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں۔
 

شیئر: