Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف، نجران اور جازان میں موسلا دھار بارش

جازان ریجن میں بارش کے ساتھ  تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں طائف، نجران اور جازان میں جمعے کو موسلا دھاربارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ باحہ میں سیلاب سے ایک شہری ہلاک ہوگیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تبوک میں مختلف  مقامات پر جمعہ کو دن بھر گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ تبوک شہرِ، تیما اور حائل کمشنریوں میں آندھی سے حد نظر کم ہوگئی۔ رات 8 بجے تک گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا۔
جازان ریجن میں گرج چمک کے ساتھ شام 7 بجے تک بارش کے ساتھ  تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔جیزان شہر، ابو عریش سمیت 15 کمشنریوں، کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرد آلود ہواؤں نے زندگی معطل ہو گئی۔

احہ میں سیلاب سے ایک شہری ہلاک ہوگیا۔(فوٹو سبق)

نجران میں  جمعے کو دن بھر موسم غیرمستحکم رہا۔ گرد آلود  ہواؤں سے دمے کے مریض اور شاہراہوں کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نجران شہر کے علاوہ حبونہ سمیت 6 کمشنریوں میں رات 8 بجے تک گردو غبار کا طوفان چھایا رہا۔  
باحہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں ایک شہری ہلاک ہوگیا جبکہ دو شہری سیلاب میں پھنس گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میں جمعے کو بعض مقامات پر موسلا دھار اور کئی جگہوں پر درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ مغرب سے لے کر شمال تک طائف کے تمام نشیبی علاقے زیرآب گئے۔

ہفتے کوبھی سعودی عرب کے 7 علاقوں میں گرج  چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔(فوٹوسبق)

طائف کے شہری خوبصورت موسم سے لطف اٹھانے کے لیے بارش کے دوران سڑکوں پر نکل آئے۔ کئی پہاڑوں پر آبشار پھوٹ پڑے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ  ہفتے کوبھی سعودی عرب کے 7 علاقوں میں گرج  چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل اور الجوف کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

شیئر: