جدہ شہر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 194 ہے (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مریض مکہ میں صحت یاب ہوئے جن کی تعداد 251 رہی۔
دوسرے نمبر پر کووڈ 19 سے شفایاب ہونے والے جدہ شہر میں تھے جن کی تعداد 194 تھی۔
ویب نیوز عاجل نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا وبائی مرض سے صحت یابی پانے والوں میں الھفوف شہر تیسرے نمبر پر رہا جہاں 92 مریضوں نے کووڈ 19 کے مرض کو شکست دی جبکہ دمام میں 86 اور ریاض میں 70 مریض اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔
الجبیل میں 56 ، مدینہ میں 54 ، الخبر 53 ، طائف 26 ، حائل 24 ، القطیف 21 ، بیش 20 ، ظھران 18 ، بقیق 11 ، خمیس مشیط 9 ، شرورہ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 رہی۔
واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں کورونا کے 3 ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1175 رہی ہے.
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگ مقررہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں جن میں سماجی فاصلے کا اصول سب سے اہم ہے ، گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں تاکہ خود کو اور دوسروں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔