Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا سے مزید آٹھ ڈاکٹر ہلاک

مصر مجموعی طور پر 55 ڈاکٹرز جان کی بازی ہار چکے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
مصر میں کورونا وائرس سے مزید آٹھ ڈاکٹر ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصر میں مجموعی طور پر 55 ڈاکٹرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مصر میں ڈاکٹروں کی جنرل سنڈیکیٹ کونسل کے رکن ڈاکٹر ابراہیم الزیاد نے اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے متاثرین کے علاج میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے مزید 8 ڈاکٹر وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں جس سے مصر میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مصری ڈاکٹروں کی جنرل سنڈیکیٹ فنڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد عبدالحمید نے بتایا کہ حالیہ دنوں کے دوران مصری ڈاکٹروں اور معاون صحت کے عملے کے حلقوں میں وزارت صحت سے متعلق شکایات تھیں۔
 وزیراعظم اور پھر وزیر صحت نے ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں جس سے صورت حال بہتر ہوئی اور صحت عملے کا اس پر خوش گوار اثر پڑا۔ ان سے وعدہ کیا گیا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں گی اور وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں کے لیے سپیشل قرنطینہ کا بندوبست کیا جائے گا۔
 دریں اثنا مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ پیر 8 جون کو ملک میں نئے کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 32612 تک پہنچ گئی۔ ان میں سے  8535 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1198 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

شیئر: