یاد رہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ہفتے کو صدارتی فرمان جاری کرکے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم معطل کردی تھی جس پر عمل درآمد 15 مارچ سے شروع کر دیا گیا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے100 ارب مصری پونڈ مختص کیے ہیں۔
مصری وزیراعظم نے اطمینان دلایا کہ’ملک میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں۔ کئی مہینے کے لیے کافی ہوں گی۔ عوام پریشان نہ ہوں اور حد سے زیادہ سامان خریدنے سے گریز کیا جائے۔‘
مصری وزیراعظم نے تاجرو ں کو متنبہ کیا کہ وہ نئی صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں۔
’اجارہ داری کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا اور بحران کے بہانے اشیا کے نرخ بڑھانے والوں سے آہنی پنجے سے نمٹا جائے گا‘۔