پاکستان میں اب تک 75 سے زائد منتخب ارکانِ پارلیمنٹ سمیت متعدد سیاسی رہنما کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ دو سابق ارکان صوبائی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سات ارکان اس وبا سے ہلاک بھی ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
دوسری جانب ارکان پارلیمان اور سیاست دان سمجھتے ہیں کہ روایتی اور حلقوں کی سیاست میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر کوشش کے باوجود عمل ناممکن سا کام ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر نے اردو نیوز کو بتایا کہ وہ قومی اسمبلی کے گذشتہ اجلاس مین خاصے متحرک رہے لیکن کورونا سے محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں
-
ایک دن میں متعدد سیاستدان کورونا کا شکارNode ID: 483746
-
کورونا کی انتہا اگست میں آئے گی:وزیراعظمNode ID: 483826
-
پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 105 ہلاکتیںNode ID: 483971