سعودی عرب میں اب تک 77 ہزار سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے وبائی مرض میں مبتلا مزید تین ہزار 717 افراد کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 36 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 288 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ سو 19 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 16 سو 15 اس مرض سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 77 ہزار 954 ہو گئی۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 10 جون بروز بدھ کو بھی سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے جن کی تعداد 1ہزار 317 تھی جبکہ جدہ میں 460، الھفوف 194، دمام 189، القطیف 157، مکہ مکرمہ 140، مدینہ منورہ 127، طائف 127، الخبر 103، الدرعیہ 63، المزاحمیہ 55، ظھران 52، ابھا 50، المبرز 47، حائل 42، الجبیل41، وادی الدواسر34، العیون 33، صفوی 33، بریدہ 31 ، الخرج 28 ، ینبع 24 ، حوطہ بنی تمیم 23 ، راس تنورہ 21 ، بیش 21 ، حازان 20 ، نجران اور تبوک میں 17، 17 جبکہ خمیس مشیط اور وادی بن ھشبل میں 16 ، 16 ، احد رفیدہ 15، السلیل 11، الجفر اور صبیا میں 10، 10 مریض سامنے آئے۔
حفرالباطن میں مریضوں کی تعداد آٹھ رہی جبکہ الراس، قصیبا اور لیلی میں سات سات افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ۔ سعودی عرب کے دیگر 55 شہروں میں مریضوں کی تعداد 6 سے ایک تک رہی۔
کووڈ 19 کے مریضوں میں سے ایک ہزار 693 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 33 ہزار 515 میں یہ وائرس ایکٹو ہے جنہیں مختلف شہروں میں قرنطینہ سینٹرز اور آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پرسختی سے عمل کیا جانا لازمی ہے تاکہ اس مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔ گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے ہر دو گھنٹے بعد ہاتھوں کو صابن سے کم از کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں اور گھر سے باہر ہونے کی صورت میں سینیٹائزر کا استعمال لازمی کریں۔