Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے 5200 رہائشیوں کا کورونا ٹیسٹ

مشتبہ مریضوں کو احتیاطی اصول بتائے جا رہے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
مدینہ منورہ میں مقیم ہزاروں مقامی شہری اور غیر ملکی افراد محکمہ صحت کی جانب سے  کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے جاری کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
عرب  نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ٹیسٹ کروانے کے عمل میں 5200 افراد نے حصہ لیا۔
 محکمہ صحت کی جانب سے پھل اور سبزی منڈیوں، مختلف دکانوں ، مالز اور رہائشی محلوں میں بلدیہ اور  محکمہ صحت کی  ٹیموں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے انتظامات کئے ہیں۔

سبزی منڈیوں اور رہائشی محلوں میں کورونا ٹیسٹ کے انتظامات کئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

ان علاقوں میں تھرمل کیمروں کے ذریعے  ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں جس کا مقصد  تارکین وطن  اور دیگر کارکنوں کی آبادی والے علاقوں میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد فراہم کرناہے۔
یہاں پر مدینہ کے رہائشیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ، حفظان صحت ، جراثیم کش ادویات کا صحیح اور محفوظ استعمال اور معاشرتی دوری کی اہمیت کے بارے میں بھی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

مریض فوری طور 937 پر وزارت صحت کے کال سنٹر سے رابطہ کریں(فوٹو ٹوئٹر)

کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے بارے میں بھی رہنما  اصول بتائے جا رہے ہیں۔
عام افراد کو  حفاظتی اقدامات کے بارے میں  مشورہ  دینے کے ساتھ انہیں  فوری طور پر مریض سے فاصلہ رکھنے اور  937 پر وزارت صحت کے کال سنٹر سے رابطہ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
 

شیئر: