Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں سرکاری و نجی ہسپتالوں اور فارمیسیوں کے تفتیشی دورے

’1789 تفتیشی دوروں میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ضابطوں کے نفاذ اور سلامتی کے اصولوں پر عمل کا جائزہ لیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
الجوف محکمہ صحت نے ریجن میں واقع سرکاری و نجی ہسپتالوں، صحت مراکز اور فارمیسیوں کا تفتیشی دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 1789 تفتیشی دوروں میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ضابطوں کے نفاذ کے علاوہ سلامتی کے اصولوں پر عمل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’صحت کے شعبے سے وابستہ اداروں کو سب سے پہلے سلامتی کے ضوابط پر عمل کرنا چاہئے‘۔
’علاوہ ازیں فارمیسیوں کے تفتیشی دورے میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ آیا وہاں حفاظتی تدابیر پر عمل ہورہا ہے یا نہیں، اس کے ساتھ تمام فارمیسیوں میں ضروری ادویہ کی دستیابی  کو بھی یقینی بنایا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دورے میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ آیا تمام اداروں کے ملازمین اور وہاں رجوع کرنے والے وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں‘۔

’تفتیشی اہلکاروں نے فارمیسیوں میں ضروری ادویہ کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)

’فارمیسیوں میں خاص طور پر ماسک اور دستانوں کے علاوہ سینیٹائز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔
’جہاں کہیں معمولی خلاف ورزی بھی ریکارڈ کی گئی تو وہاں نوٹس جاری کیے گیے، اس طرح کے تفتیشی دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے‘۔

شیئر: