Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

ماسک استعمال نہ کرنےپر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوتا ہے(فوٹو، سبق نیوز)
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مختلف ضوابط متعین کیے گئے ہیں جن پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایس او پیز کے تحت یہ لازمی ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک استعمال کیاجائے، سماجی فاصلے کے دوری کے اصول کی پابندی اور اجتماع سے گریز کرنا ہے۔

ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں(فوٹو، سبق)

 ویب نیوز ’سبق‘ نے مکہ ریجن میں ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس ایکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ریجن میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا گیا تاکہ کورونا سے بچاو کےلیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بنایاجاسکے۔
پولیس ہیڈ کواٹر کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائیوں کےلیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاکہ اس کورونا سے بچاو کےلیے مقرر کیے جانے والے ضوابط کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔
جدہ کے مختلف علاقے جن میں بنی مالک ، بلد، البخاریہ ، یمنی بازار اور دیگر محلے اور مارکیٹیں شامل تھیں میں تفتیشی کارروائیوں کا بیک وقت آغاز کیا گیا۔
یاد رہے وزارت صحت کی سفارش پر سعودی وزارت داخلہ نے کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ماسک کا استعمال لازمی کیا ہے۔
گھروں سے باہر نکلتے وقت طبی یا کپڑے والا ماسک استعمال کرنا لازمی ہے خلاف ورزی کرنےوالے کوایک ہزارریال جرمانہ کیاجاتاہے۔

کورونا سے بچاو کےلیے ماسک استعمال کرنا لازمی قراردیا گیا ہے(فوٹو، سبق)

مقررہ ایس او پیز کے مطابق وہ افراد جو کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر کےحوالے سے اجتماع کرنے پر بھی پابندی ہے ایسے کرنا والوں کوبھی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں کہا جارہا ہے کیونکہ کورونا کی ابھی تک کوئی دوائی ایجاد نہیں کی گئی اس حوالےسے وزارت کا کہنا ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیاجائے اور سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے تاکہ خود اور دوسرے بھی محفوظ رہیں۔

شیئر: