Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز کی تصویر پھر وائرل،’کچھ ہوا تو ذمہ دار بھی عمران خان‘

سابق وزیراعظم کچھ عرصہ پہلے بیماری کی وجہ سے لندن چلے گئے تھے: فائل فوٹو اے ایف پی
تصاویر واقعی لفظوں سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اور سوشل میڈیا پر کسی  بھی سیاست دان کی تصویر وائرل ہونا اب ایک عام سی بات ہے۔
ابھی کچھ روز پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کافی پیتے تصویر وائرل ہوئی تھی۔جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردع مل دیکھنے کو ملا تھا۔
 اس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی  بیٹے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آئی تھی جس میں نوازشریف حسن نواز کے ہمراہ چہل قدمی کر رہے تھے۔
سماجی رابطے ٹوئٹر پر مسلم ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف کی  جو تصویر آج جمعے کو گردش کر رہی ہے اس میں وہ  پارک میں چہل قدمی کر رہے ہیں سوشل میڈیا  صارفین تصاویر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں کسی نے انہیں صحت یابی کی دعا تھی جب کہ بیشتر نے انہیں ماسک نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
سید کوثر کاظمی نے ان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میاں نواز شریف لندن ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کرتے ہوئے۔‘

اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یعنی آج سارا دن حکومتی پریس کانفرس سننی پڑے گی۔’

ٹوئٹر صارف اسمیر نے لکھا کہ ’کیا انہیں ماسک پہننے کی ضرورت نہیں؟ دل کے مریض ہوتے ہوئے کیا انہیں کورونا نہیں ہو سکتا کافی صحت مند لگ رہے ہیں اس لیے انہیں چاہیے کہ پاکستان واپس آ کر اپنے کیسز کا سامنا کریں‘

اس سے قبل 21 مئی کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے ٹویٹر  پر پیغام میں کہا تھا کہ ‏تصویر کا مقصد تشہیر نہیں بلکہ تذلیل کرنا تھا اور ہر بار کی طرح الٹا ہوگیا۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین  کی جانب سے مزاحیہ انداز میں تصویر پر بحث بھی جاری رہی حیدر جاوید نے لکھا کہ ’اگر چہل قدمی کرتے ہوئے نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار بھی عمران خان ہی ہوں گے۔‘

عدیل راجہ نے یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا  کہ ’دماغ میں خون جمنے کے ساتھ ساتھ یہ دل کے مریض بھی ہیں ، نہ کوئی ماسک نہ سماجی دوری کا خیال ، پلیٹلیٹس  کاونٹ بھی معلوم نہیں۔

 

 

شیئر: