مجموعی مریضوں کی تعدا ایک لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 366 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 308 تک پہنچ چکی ہے۔
سعودی عرب میں کووڈ 19 سے اب تک 82 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا 39 افراد ہلاک ہوئے جن کے ساتھ مجموعی ہلاکتیں 932 ہوگئیں۔
کووڈ 19 سے مختلف شہروں میں زیر علاج 15 سو 19 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ اب تک اس وبائی مرض سے 82 ہزار 548 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
ہفتہ 13 جون کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق آج بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں ایک ہزار89 افراد میں کووڈ 19 پازیٹو پایا گیا جبکہ جدہ میں 527، مکہ مکرمہ میں 310، دمام 227، مدینہ منورہ 191، الخبر 163، قطیف 114، الھفوف 91، طائف 57، صفوی 48، الجبیل 47، حفرالباطن 35، المزاحمیہ 34، بریدہ 33، الخرج 27، ینبع 23 ، راس تنورہ اور الدرعیہ میں 19 ، 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک کے دیگر شہر جن میں خمیس مشیط میں 17، الظھران اور نجرام میں 16، 16 جبکہ بیشہ میں 14، ضرما میں 13، العیون 12، ثریبان ، الخرمہ اور بقیق میں مریضوں کی تعداد 10، دس رہی جبکہ دیگر شہروں میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 9 سے ایک تک رہی۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے (فوٹو: سبق)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مجموعی مریضوں میں سے 39 ہزار 828 میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جنہیں باقاعدہ قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے جبکہ 18 سو 43 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے جہاں مخصوص طبی عملہ 24 گھنٹے ان کی نگرانی پر مامور ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کے دوران لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ہاتھوں کو بار بار دھونے کے حوالے سے بھی کہا جا رہا ہے۔