Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فی گھنٹہ 32 افراد کورونا کا شکار

’پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کا 25 فیصد حصہ ریاض میں ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض شہر میں گزشتہ 20 دنوں کے دوران ہر ایک گھنٹے میں 32 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ کل جمعہ تک گزشتہ 20 دنوں میں 15،700 افراد کورونا کا شکار ہوئے، اس تعداد کو دن کے 24 گھنٹوں میں تقسیم کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ہر گھنٹے میں 32 افراد کو کورونا لاحق ہوتا رہا ہے۔
یہ تعداد گزشتہ 20 دنوں کی ہے جبکہ مارچ سے لے کر اب تک ریاض شہر میں 31 ہزار افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کا 25 فیصد حصہ ریاض میں ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’رواں مہینے کے شروع میں ریاض اور جدہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوگئی تھی مگر اس میں پریشان کن اضافہ ہوگیا۔‘
کل جمعہ کو صرف ریاض میں 1584 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ تک جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں ایک لاکھ 20 ہزارکے لگ بھگ افراد کورونا کا شکار ہوئے، 81 ہزار سے زیادہ شفایاب ہوگئے ہیں جبکہ 893 ہلاک  ہوئے ہیں۔

شیئر: