Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے 48 دن میں پانچ بڑے دہشتگرد حملے

ترجمان نے کہا کہ سعودی فضائیہ نے حملے ناکام بنادیے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے 48 دن کے دوران پانچ بڑے دہشتگردانہ حملے کیے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی فضائیہ نے دہشتگردانہ حملے ناکام بنادیے۔ ان حملوں کا ہدف شہری تھے۔
 سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے اورسبق کے مطابق کرنل ترکی المالکی نے پیر کی صبح ہونے والے حملے کی تفصیلات سے بتاتے ہوئے کہا کہ حوثیوں نے خمیس مشیط کی شہری تنصیبات اور عوام کو نشانہ بنانے کے لیے بارود سے لدے کئی ڈرون روانہ کیے تھے ۔ عرب اتحاد کی فضائیہ نے انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ 
 المالکی نے مزید کہا کہ آج اگر حوثی دہشتگردوں کا یہ حملہ کامیاب ہوجاتا تو سیکڑوں شہریوں کی زندگی ختم ہونے کا خدشہ تھا۔
ترجمان کے مطابق حوثی اب تک سعودی عرب میں شہروں اور عام افراد کو نشانہ بنانے کے لیے 357 ڈرونز حملے کرچکے ہیں۔    
 کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ  پیر 15 جون کا نیا حملہ دہشتگرد حوثیوں کی سیاہ تاریخ کا حصہ ہے۔ یہ ماضی میں مملکت کے مختلف علاقوں پر ڈرونز حملے اور میزائل حملے کرتے رہے ہیں۔

حوثی اب تک سعودی عرب میں 357 ڈرونز حملے کرچکے ہیں۔(فٹو سوشل میڈیا)    

انہوں نے مزید کہا کہ  28  مارچ کو ریاض اور جازان پر بیلسٹک میزائل حملے کیے پھر 27 مئی کو نجران کے شہریوں پر حملے کے لیے ڈرونز بھیجے۔ یکم جون کو دو ڈرونز شہری تنصیبات پر حملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔ 13 جون کو نجران کی تنصیبات پر حملے کے لیے بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔
المالکی نے بتایا کہ عرب اتحادی حوثیوں کے حملوں کو غیرموثر بنانے اور بے قصور شہریوں کو حوثیوں کے وحشیانہ حملوں سے بچانے کے لیے ماضی کی طرح آئندہ بھی موثر اقدامات کرتے رہیں گے۔

شیئر: