پاکستان اور انڈیا کی سرحد پر واہگہ کے مقام پر ہونے والی روایتی پریڈ کو معطل ہوئے تین ماہ ہو گئے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ حریف ممالک نے دنیا بھر میں مقبول سمجھی جانے والی رنگا رنگ پریڈ جس میں دونوں اطراف کے فوجی اپنی مہارت، قوت اور مضبوطی کا مظاہرہ کر تے ہیں، اتنے طویل عرصے کے لیے روکی ہے۔
مزید پڑھیں
-
گرفتار پائلٹ واہگہ بارڈر پر ہند کے حوالےNode ID: 399431
-
چین اور انڈیا کا لداخ میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاقNode ID: 487356
-
پاکستان کے 50 فیصد سفارتی عملے کو انڈیا چھوڑنے کی ہدایتNode ID: 487376
واہگہ بارڈر پر پریڈ کو اس وقت روک دیا گیا تھا جب 23 مارچ کو کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں اطراف کی حکومتوں نے روزانہ ہونے والی اس پریڈ کو تاحکم ثانی بند کر رکھا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نہ صرف پریڈ معطل ہے بلکہ کسی بھی طرح کی نقل و حرکت موقوف ہے حتیٰ کہ سرحد کے گیٹ پر پرچم بھی نہیں لہرائے جا رہے۔
پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق اس دوران صرف تین مرتبہ بارڈر کو انتہائی مختصر وقت کے لیے کھولا گیا ہے جب چار سے زائد پاکستانی انڈیا سے واپس پہنچے اور اس دوران کسٹم اور امیگریشن معاملات کے لیے صرف بنیادی سٹاف نے ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔
خیال رہے کہ پاک انڈیا سرحدی کشیدگی کے دنوں میں بھی واہگہ پر پریڈ جاری رہتی ہے بلکہ دور دراز سے لوگ شام کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں واہگہ پہنچتے رہے ہیں۔
