مسجد نبوی کی انتظامیہ نے باب الرحمہ کے 1.8 ٹن وزنی فانوس کی اصلاح و مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ فانوس کا وزن 1800 کلو گرام اور اس کا قطر 360 سینٹی میٹر ہے۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی کے دروازوں کی تاریخ کیا ہے؟
Node ID: 479421
اس فانوس کو پہلی بار اب سے 30 برس قبل نصب کیا گیا تھا۔ فانوس کی نئی وائرنگ کی گئی ہے۔ پرانے تمام وائر تبدیل کردیے گئے۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی میں 85 دروازے ہیں۔ ان میں سے 29 دروازے خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔
دیگر دروازے ذیلی اور بڑے دروازوں کے ماتحت ہیں۔ جنہیں نمبر دیے گئے ہیں ان میں سے کسی کا کوئی نام نہیں ہے۔