Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ پر نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام

 سعودی عرب میں جدہ پورٹ پر بیس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
جدہ اسلامی بندرگاہ کے کسٹم افسران کے مطابق نشہ آور گولیاں پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ کسٹم کے سیکریٹری برائے سکیورٹی امور محمد النعیم نے واضح کیا کہ جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچنے والے سامان کی تلاشی لی جارہی تھی جس کے دوران 20 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں نظرآئیں جنہیں انتہائی مہارت سے پلاسٹک کے ڈبوں کی تہوں میں  چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی-
بیان میں کہا گیا کہ نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کے بعد محکمہ انسداد منشیات سے رابطہ کرکے نشہ آور گولیاں درآمد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تین افراد گرفتار کیا گیا ہے۔

شیئر: