Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھائی ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سعودی کسٹم اہلکاروں نے 2.5 ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’سمگلروں نے چھت پر لگنے والی پلیٹوں میں نشہ آور گولیاں چھپا رکھی تھیں‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’سمگلر تجارتی سامان ریاض کے خشک بندر گاہ کے ذریعہ ملک میں لانے کی کوشش کر رہے تھے جس میں نشہ آور گولیاں چھپی ہوئی تھیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سامان ترکی سے آیا ہے، سامان وصول کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘۔

شیئر: