Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 چھ ماہ میں 3794 منشیات سمگلر گرفتار

آٹھ ٹن چرس اور 529 ٹن نشہ آور پودا ’قات‘ضبط کر لی گئی۔فوٹو سبق
سعودی کوسٹ گارڈز نے گزشتہ  چھ ماہ کے دوران مملکت کی مختلف سرحدی علاقوں سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
آٹھ ٹن چرس اور 529 ٹن نشہ آور پودا ’قات‘ضبط کر کے تلف کر دی گئی۔
کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ’ محکمے کے اہلکاروں نے مملکت کی مختلف بری اور سمندری سرحدی مقامات سے سمگلنگ کی کاروائیاں کامیابی سے ناکام بنائی ہیں‘۔
محکمے کے اہلکاروں نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 3794 سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
 ان کے قبضےسے بڑی مقدار میں چرس، قات اور نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
سمگلروں سے برآمد ہونے والی منشیات کو محکمہ کے ذمہ دارو ں نے تلف کر دیا۔ ملزمان کے خلاف مملکت میں منشیات سمگل کرنے کا مقدمہ درج کرکے انکا چالان متعلقہ ادارے کو ارسال کر دیا گیا۔

شیئر: