انڈیا نے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن سیاحوں کی پہلی پسند تاج محل کے دروازے اب بھی بند ہیں۔
انڈین حکومت نے پیر کو تاریخی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم ملک بھر میں کورونا کی وبا کی صورت حال اور بطور خاص آگرہ کے حالات کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا ہے کہ تاج محل سمیت شہر کے آس پاس کے تاریخی مقامات نہیں کھولے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کورونا سے بچاؤ: انڈین شہری نے سونے کا ماسک بنوا لیاNode ID: 490026
-
انڈیا میں ایک کروڑ ٹیسٹ، 19 ہزار ہلاکتیںNode ID: 490181
-
دو وباؤں کو شکست: 106 سالہ شخص کورونا سے صحت یابNode ID: 490311
مقامی میڈیا کے مطابق ضلع مجسٹریٹ پربھوناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ’آگرہ میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے تاج محل، آگرہ قلعہ، سکندرہ اور فتح پور سیکری جیسی تمام یادگاروں کو ’بفر زون‘ کے طور تسلیم کرتے ہوئے اگلے احکامات تک نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
انھوں نے مزید بتایا کہ کوئی بھی مذہبی مقام زائرین کے لیے کھلا نہیں ہوگا۔
دوسری جانب دہلی کی تاریخی یادگار قطب مینار پر چند مقامی سیاح نظر آئے لیکن وہاں زیادہ تر سناٹا پھیلا رہا۔
ایک ٹوئٹر صارف شاہنواز شاہ نے صبح دفتر جاتے ہوئے قطب مینار کے سامنے کی تصاویر پوسٹ کی جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہاں سیاح نہیں آ رہے ہیں۔
#QutubMinar is open for visitors now. Clicked this picture this morning on my way to office... pic.twitter.com/epQVdWyyKy
— Shahnawaz شاہ نواز (@shahnawazk) July 7, 2020