Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ’جاسوس کتے‘ کورونا متاثرین کا پتہ لگائیں گے

دو ہفتے تک کورونا وائرس کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی۔(فوٹو اخبار 24)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے متاثرین کا پتہ لگانے کے لیے ’جاسوس کتے‘ استعمال کیے جا رہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جاسوس کتوں کے استعمال سے پہلے فیلڈ میں اس کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔
اماراتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ مختلف مقامات پر موجود لوگوں کی بغل سے سیمپل لے کر جاسوس کتے کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے۔

اب تک جتنے بھی تجربات کیے گئے91 فیصد کامیاب رہے ہیں۔  (فوٹو اخبار 24)

فورا ہی پتہ چل جاتا ہے کہ جس شخص کا نمونہ کتے کو سونگھایا گیا ہے وہ کورونا میں مبتلا ہے یا نہیں-
امارات میں کئی اہم اور صحت مقامات پر جاسوس کتوں کے ذریعے کورونا متاثرین کا پتہ لگانے کا تجربہ کیا گیا ہے۔ اب تک جتنے بھی تجربات کیے گئے ہیں ان سب کے نتائج کے تناظر میں کہا جاسکتا ہے کہ 91 فیصد کامیاب رہے ہیں۔  
جاسوس کتوں کو فیلڈ میں استعمال کرنے سے قبل دو ہفتے تک کورونا وائرس کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی تھی۔

شیئر: