استمارہ منسوخ کرانے کےلیے چالان ادا کرنا ہون گے(فوٹو، سوشل میڈیا)
ناقابل استعمال پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرانے کےلیے لازمی ہے کہ تمام ٹریفک چالان ادا کیے گئے ہوں علاوہ ازیں گاڑی کے ملکیتی کاغذات ’استمارہ‘ ایکسپائر نہ ہو۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ناقابل استعمال گاڑیوں کی رجسٹریشن ختم کرانے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایسی ناکارہ گاڑیاں جنہیں ’تشلیح‘ (وہ مارکیٹ جہاں ناکارہ گاڑیاں فروخت کی جاتی ہیں ) میں فروخت کیاجاتا ہے ان کی رجسٹریشن ٹریفک پولیس کے ریکارڈ سے ختم کرانے کےلیے لازمی ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹیوں کے ساتھ جس یارڈ میں گاڑی فروخت کی گئی ہے اس کی رسید کے ساتھ ٹریفک پولیس کے ادارے سے رجوع کیاجائے‘۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ناکارہ گاڑیوں کی رجسٹریشن جب تک منسوخ نہ کرائی جائے وہ محکمہ کے مرکزی سسٹم میں رہتی ہیں اور ان پر سالانہ بنیاد کے حساب سے موٹروھیکل رجسٹریشن فیس کا اضافہ ہوتا رہتا ہے اس لیے جو لوگ اپنی گاڑیاں تلف کرنے کے لیے ’تشلیح‘ میں فروخت کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ فروخت کرنے کی رسید اور گاڑی کی نمبرپلیٹس کے ساتھ رجسٹریشن افس میں جمع کرائیں ، ادارہ ٹریفک پولیس میں رجسٹریشن منسوخ کرانے سے قبل جرمانے بھی ادا کرنے لازمی ہیں۔
واضح رہے قانون کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکی کارکنان کے فائنل ایگزٹ ’خروج نہائی‘ اس وقت تک نہیں لگتا جب تک انکے نام گاڑی ہو گی ۔ گاڑی کسی دوسرے کے نام منتقل کرنے کے بعد ہی خروج نہائی نہیں لگایا جاسکتا۔
کچھ عرصے سے ’تشلیح ‘ مارکیٹ بند کردی گئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی ناکارہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا