Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزی ریکارڈ کرنے کے لیے سمارٹ کیمرے

سمارٹ کیمرے ٹریک تبدیل کرنے کی خلاف ورزی خود کار سسٹم کے تحت ریکارڈ کریں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک غیر قانونی طور پر ٹریک تبدیل کرنے کی خلاف ورزی ریکارڈ کرنے والے سمارٹ کیمروں کا استعمال کرے گا۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر ٹریک تبدیل کرنا نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ دوسرے کا حق مارنا بھی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر ٹریک تبدیل کرنا یا لائن میں لگے بغیر گزرنے کی کوشش کرنے سے ایک طرف ٹریفک حادثات ہوتے ہیں تو دوسری طرف ایسا کرنا غیر مہذب عمل بھی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ اس غیر مہذب رویے کی روک تھام کے لیے انتہائی جدید اور سمارٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ نئے سمارٹ کیمروں سے ٹریک تبدیل کرنے کی خلاف ورزی انتہائی آسانی سے ریکارڈ ہوگی۔
محکمے نے بتایا ہے کہ خلاف ورزی ریکارڈ پر آنے کے بعد خود کار سسٹم کے تحت ڈرائیور کے موبائل پر جرمانے کا پیغام آجائے گا۔

شیئر: