Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلکتہ کا مشہور ایڈن گارڈنز سٹیڈیم قرنطینہ مرکز بنے گا

کلکتہ میں پانچ سو 50 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے شہر کلکتہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشہور کرکٹ سٹیڈیم ایڈن گارڈنز کو قرنطینہ مرکز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے متعلقہ حکام کا حوالے سے  بتایا کہ کلکتہ میں پانچ سو 50 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور دو کی ہلاکت ہوگئی ہے۔
سال 1987 کے ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کرنے والے اس سٹیڈیم میں میں 80 ہزار افراد کی جگہ ہے اور اسے قرنطینہ مرکز بنانےکے لیے یہاں کئی بستر لگائے جائیں گے۔
بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اویشیک ڈالمیہ کا کہنا ہے کہ، 'مشکل کی اس گھڑی میں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم انتظامیہ کی مدد کریں۔'
بستروں کو سٹیڈیم کی گیلری میں رکھا جائے گا۔
اس سٹیڈیم  میں گزشتہ سال نومبر میں انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔
سٹیڈیم اکثر انڈین پریمئیر لیگ کے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے استعمال میں رہا ہے تاہم رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث ٹورمانٹ تاخیر کا شکار رہا ہے۔
سنیچر کو انڈیا میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد آٹھ لاک 20 ہزار نو سو 16 رہی جبکہ ہلاکتوں کو تعداد 22 ہزار ایک سو 93 تھی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں