Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سکیورٹی سکیموں کا جائزہ

اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کی تجاویز زیر غور آئیں۔(فائل فوٹو روئٹرز)
 سعودی عرب میں حج سکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل زاید الطویان نے امسال حج سکیورٹی سکیموں پر عمل درآمد کے موضوع پر تبادلہ خیال کے لیے امن عامہ میں شامل اداروں کی مشترکہ میٹنگ کی ہے۔
اس میں عسکری اور سول اداروں کے عہدیدار شریک ہوئے، اورسکیورٹی سکیموں پر عمل درآمد میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کی تجاویز زیر غور آئیں۔
اخبار 24 کے مطابق اجلاس میں مختلف حج خدمات پیش کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ 

 اداروں کے مشترکہ اجلاس میں سکیموں کی تفصیلات طے کی گئیں ( فوٹو ایس پی اے)

حج سکیورٹی کمانڈ سینٹر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت امن عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور حج سیکیورٹی فورس کے کمانڈر زاید الطویان نے کی۔
حجاج  کے لیے مقررہ خدمات کی سکیموں، پیدل فورس، ٹریفک فورس اور سکیورٹی اداروں کی ایگزیکٹیو سکیموں کی تفصیلات طے کی گئیں۔
میجر جنرل الطویان نے اس موقع پر کہا کہ عازمین حج  کی خدمت پر مامور سکیورٹی ادارے پوری طرح سے تیار ہیں، اور ہر ایک کی کوشش ہوگی کہ اس سال حج موسم صحت اور امن وسلامتی کے حوالے سے کامیاب ترین ثابت ہو۔

شیئر: