Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی ایئرلائنز: 166 پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی تصدیق

بیان کے مطابق 262 پائلٹوں کو مشتبہ لائسنس کی بنیاد پر گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک ہوائی کمپنیوں میں کام کرنے والے 166 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کر دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبدلستار کھوکھر کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 10 ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائیشیا، ویتنام، بحرین، ایتھوپیا، ہانک کانگ، اومان، اور کویت سے 176 پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے اب تک 166 پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ان کے مطابق باقی ماندہ 10 پائلٹوں کی تصیق کا عمل اگلے ہفتے مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ ممالک کو پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق بورڈ آف انکوائری کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کے 262 پائلٹوں کو مشتبہ لائسنس کی بنیاد پر گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

76 پائلٹس کی تصدیق کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

ان لائسنسوں کی شناخت بورڈ آف انکوائری نے پاکستانی حکومت کے احکامات پر کی تھی۔ کابینہ نے ان میں سے 28 پائلٹس کے لائسنس کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
منسوخ شدہ لائسنسوں والے پائلٹ جہاز اڑانے کی ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکیں گے۔  یہ فیصلہ کابینہ نے دو بار اس معاملے پر غوروخوص کرنے کے بعد لیا ہے۔
76 پائلٹس کی تصدیق کا عمل شروع ہو گیا ہے، جبکہ بقیہ کیسز پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔
بیان کے مطابق لائسنسوں کی تصدیق کا کام پاکستان کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی سربراہی میں ہورہا ہے۔

شیئر: