اسلام آباد.. وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔سینیٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو یقین دلایا کہ کالعدم تحریک طالبان کا ترجمان دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہے جس سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہاکہ احسا ن اللہ احسان کے ویڈیو بیانات بھی جاری کئے گئے جو یہ ظاہر کرنے کے لئے کافی ہیں کہ متعلقہ ادارے اس معاملے سے ملکی قانون کے مطابق نمٹ رہے ہیں ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عدم برداشت کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔