برطانیہ کی حکومت ایک خفیہ ٹرائل کی کامیابی کے بعد ملک میں لاکھوں کورونا وائرس اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق انسانوں پر کیے جانے والے ٹرائلز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ٹیسٹ 98.6 فیصد تک درست ہے اور 20 منٹ میں ہو جانے والے ٹیسٹ سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص کبھی بھی کورونا کا شکار رہا ہے یا نہیں۔
یہ ٹیسٹ ’یو کے ٹیسٹ کنسورشیم‘ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی شراکت سے تیار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
برطانیہ میں ویکسین ٹرائلز کے مثبت نتائجNode ID: 492626
-
20 منٹ میں کورونا کی تشخیص کا دعویٰNode ID: 492801
-
لوگ وبا کے دوران زندگی کیسے گزار رہے ہیں: تصاویرNode ID: 492961
برطانوی حکومت کے اینٹی باڈیز ٹیسٹنگ پروگرام کے سربراہ اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کے پروفیسر سر جان بیل نے کہا ہے کہ ’تیزی سے کیا جانے والا یہ ٹیسٹ حیرت انگیز ہے اور ہم اسے اپنے بل بوتے پر خود کر سکتے ہیں۔‘
تاہم برطانوی حکومت کے لیے یہ ٹیسٹ بڑے پیمانے پر کرنے میں مسائل بھی ہیں۔ مارچ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ چین سے آرڈر کیے گئے ٹیسٹ ’گیم چینجر‘ ثابت ہوں گے، لیکن وہ غیر موثر ثابت ہوئے۔
ابھی تک برطانیہ میں اینٹی باڈیز کے لیے ایک ہی ٹیسٹ منظور کیا گیا ہے جو بلڈ سیمپل لے کر کیا جاتا ہے اور اس کا نتیجہ کئی دن کے بعد ملتا ہے۔
اُمید کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس ٹیسٹ کی ریگولیٹری منظوری مل جائے گی اور اس کے لیے برطانیہ کے اندر فیکٹریوں میں لاکھوں پروٹو ٹائپ تیار کر لیے گئے ہیں۔
