Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف بالی وڈ سٹارز کی مہم

کئی ستاروں نے ٹویٹس کی ہیں کہ خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ روکنا چاہیے (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وڈ کی نامور اداکاراؤں نے خواتین کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہونے والی ہراسیت، جنسی زیادتی اور تیزاب کے حملوں کی دھمکیوں کے خلاف قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت انہوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
انڈین ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کے سلسلے کو روکنے کے لیے یہ قدم سونم کپور، کلکی کوچلن، دیا مرزا اور سیانی گپتا سمیت دیگر اداکاروں نے اٹھایا ہے۔
کئی ستاروں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر ٹویٹ کی ہے کہ اب بہت ہو گیا اور خواتین کو روزانہ کی بنیاد پر ہراساں کرنے کے سلسلے کو روکنا چاہیے۔
درخواست میں لکھا گیا ہے کہ آج کے مزاح نگا، اداکار اور وہ تمام خواتین جو اپنی رائے کھل کر بیان کرتی ہیں، انہیں نازیبا مواد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
کئی خواتین کو جان سے مارنے اور ان سے جنسی زیادتی کی دھمکیاں اب سوشل میڈیا پر عام ہوگئی ہیں اور اس پر خاموشی نے اس مسئلے کو بڑھا دیا ہے۔
پٹیشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ 'اگر خواتین ایسے مواد بھیجنے والوں کو بلاک بھی کردیں تو مسئلہ حل نہیں ہوتا اور ایسے لوگ نفرت انگیز مواد پھیلانا جاری رکھتے ہیں۔ ان کے ہزاروں مداح بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس قسم کی سوچ کو فروغ ملتا ہے۔ ایسے آن لائن پلیٹ فارمز ایسے ماحول کی عکاسی کرتے ہیں جہاں خواتین کو غیر محفوظ محسوس کروایا جاتا ہے۔
'ہمیں ایسا ماحول بنایا چاہیے جو ہمیں جنسی زیادتی کی دھمکیوں اور نازیبا میمز سے محفوظ رکھے۔'

شیئر: