Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں لیزر کورونا ٹیسٹ، رزلٹ تین منٹ میں

عجمان میں روزانہ 2 ہزار سے زیادہ افراد کا ٹیسٹ ہوگا (فوٹو: خلیج ٹائمز)
ابوظبی کے حکام ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے آراستہ مزید فاسٹ لیزر کورونا ٹیسٹ سینٹر جلد کھولیں گے۔ اس کی بدولت سیح شعیب علاقے میں کام کرنے والے واحد کورونا ٹیسٹ سینٹر پر دباؤ کم ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق نئے ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے آراستہ فاسٹ لیزر کورونا ٹیسٹ اماراتی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی درخواست پر کھولے جا رہے ہیں۔

طموح کمپنی ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے آراستہ لیزر سینٹر چلا رہی ہے (فوٹو: الامارات الیوم)

مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا کہنا تھا کہ انہیں لیزر کورونا ٹیسٹ کے لیے ابوظبی آنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اگر اس قسم کے سینٹرز مختلف مقامات پر کھول دیے جائیں تو کئی مسائل حل خود بخود حل ہوجائیں گے۔
طموح کمپنی ہیلتھ کنٹرول کمپنی نے بتایا ہے  کہ لیزر کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر خیمے نصب کر دیے گئے ہیں تاہم ابھی تک انہیں موثر نہیں کیا گیا۔
طموح کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی بکنگ سے ٹیسٹ کرانے والوں اور سینٹر کے عملے کو آسانی ہوجاتی ہے۔ طموح کمپنی ہی ٹیسٹ پروجیکٹ کی ذمہ دار ہے۔ وہی  ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے آراستہ لیزر سینٹر چلا رہی ہے۔
کمپنی کے ترجمان عبداللہ الراشدی نے کہاکہ لیزر ڈی پی آئی ٹیکنالوجی کی بدولت نئے کورونا وائرس سے متاثرین کا پتا ریکارڈ وقت میں چل جاتا ہے۔ فی الوقت اس قسم کا سینٹر ابوظبی کے غنتوت علاقے میں کام کررہا ہے۔ دیگر مقامات پربھی اسی جیسے سینٹر قائم کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ڈی پی آئی ٹیکنالوجی کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے ٹیسٹ کا رزلٹ تین منٹ میں ظاہر ہوجاتا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں جمعرات سے کورونا وائرس کا مفت ٹیسٹ شروع کردیا جائے گا۔ اس کا انتظام ’البیت متوحد ہال میں کیا گیا ہے۔ 23 جولائی سے عجمان کے باشندوں اور غیرملکیوں کا مفت کورونا ٹیسٹ ہوگا۔
عجمان میڈیکل زون کے  ڈائریکٹر حمد الشامسی نے بتایا کہ مفت کورونا ٹیسٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ روزانہ دو ہزار سے زیادہ افراد کا ٹیسٹ ہوگا۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: