امارات میں جمعے کو 393 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں (فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں جمعے کو کوویڈ 19 کے 393 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ 755 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
اماراتی وزارت صحت کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد وشمار کے مطابق نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 44 ہزار 145 ہوگئی ہے ۔ مزید دو اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ہوگئی۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 38 ہزار اضافی کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
یو اے ای میں وزارت کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ متاثرہ افراد کے ضروری علاج کے لیے مسلسل کوشش کررہی ہے۔
چوبیس گھنٹے کے دوران 38 ہزار اضافی کورونا ٹیسٹ کیے گئے ( فوٹو اے ایف پی)
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے ریکارڈ وقت میں تیس لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے ہیں۔ امارات کے حکام نے بڑی تعداد میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سکریننگ کے لیے پرعزم ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر کیے جانے والےٹیسٹ 25 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار ہو گئےہیں۔
ادھر کویت میں جمعے کو کورونا وائرس کے 604 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی کل تعداد38 ہزار 678 ہوگئی۔