Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وردی میں گشت کرنے والا شتربان نفسیاتی مریض نکلا

شتربان کی وڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی(فوٹو،سبق نیوز)
مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان میجر محمد الغامدی کا کہنا ہے کہ عسکری وردی میں اونٹ پر گشت کرنے والا شخص نفسیاتی مریض ہے جسے گرفتار کر لیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک شخص کی وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک شخص عسکری وردی میں اونٹ پر سوار ہو کر علاقے کا گشت کررہا ہے۔
وڈیو سے ایسا ظاہر ہورہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والا کوئی اہلکار معمول کے گشت پر ہے۔ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے والی وڈیو پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس حرکت میں آگئی۔
وردی میں ملبوس شتربان کو حراست میں لے کر اسے قریبی تھانے پہنچا دیا گیا۔ ملزم کے بارے میں بعدازاں انکشاف ہوا کہ وہ نفسیاتی مریض ہے ۔
ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کردیاگیا جہاں اس کا طبی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم نفسیاتی مریض ہے اور دماغی امراض کے ہسپتال میں اس کی فائل بھی موجود ہے جہاں اس کا علاج کیاجاتا رہا تھا۔

شیئر: